ڈالر مہنگا، اسٹاک مارکیٹ میں پھر تیزی

کراچی: امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید گراوٹ کا شکار ہوگیا جب کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد تیزی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید پانچ پیسے مہنگا ہوگیا اور قیمت 178 روپے 19 پیسے سے بڑھ کر 178 روپے 24 پیسے ہوگئی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 216.37 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 44260.11 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.49 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جب کہ 13 کروڑ 62 لاکھ 49 ہزار 887 شیئرز کا لین دین ہوا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 30 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔