براؤزنگ تازہ ترین
تازہ ترین
آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ سے انکار، 3 لاکھ ٹن چینی درآمد کا ٹینڈر واپس
اسلام آباد: درآمدی چینی پر ٹیکس چھوٹ پر آئی ایم ایف کے انکار کے بعد حکومت نے چینی کی درآمد کے لیے جاری کیا جانے والا ٹینڈر واپس لے لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر واپس لے کر 50…
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج سے آئندہ 15 روز کے لیے اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں آئندہ 15 روز کے لیے فی لیٹر 6.60 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 5.27 روپے اضافے کا امکان ہے۔
پٹرول کی قیمت میں ڈھائی…
فرنٹیئر کانسٹیبلری کے ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیلی کے آرڈیننس کا اجرا
اسلام آباد: صدر مملکت نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کو ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے سے متعلق فرنٹیئر کانسٹیبلری ری آرگنائزیشن آرڈیننس 2025 جاری کردیا۔
آرڈیننس کے مطابق فرنٹیئر کانسٹیبلری اب فیڈرل کانسٹیبلری کہلائے گی، ایف سی ایکٹ 1915 میں…
امریکی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی تصدیق، سیٹلائٹ تصویر سامنے آگئی
واشنگٹن: امریکی دفاعی محکمے پینٹاگون نے بالآخر قطر میں واقع العدید ایئربیس پر ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کی تصدیق کردی ہے۔
حملے سے پہلے اور بعد کی جاری کردہ سیٹلائٹ تصاویر میں اڈے کے مواصلاتی ڈوم کو پہنچنے والی شدید تباہی واضح طور پر دیکھی…
بھارت کی سیاسی قیادت کو سیز فائر ہضم نہیں ہورہا، اسحاق ڈار
کوالالمپور: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاک بھارت ملٹری ٹو ملٹری سیز فائر ٹھیک چل رہا ہے مگر بھارت کی سیاسی قیادت سے ہضم نہیں ہورہا۔
ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ…
بلوچستان: فتنۃ الہندوستان نے شناخت کے بعد 9 بس مسافروں کو شہید کرڈالا
کوئٹہ: صوبۂ بلوچستان کے علاقے سرہ ڈاکئی میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ایک سفاکانہ کارروائی میں پنجاب جانے والی بسوں کو روک کر مسافروں کو شناخت کے بعد اتار کر 9 بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کر دیا۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے اس…
زرداری کے عسکری قیادت سے مضبوط تعلقات، فیلڈ مارشل کے صدر بننے کا کوئی خیال موجود نہیں، وزیر داخلہ
اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر آصف زرداری کی تبدیلی سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر پاکستان بننے سے متعلق کوئی خیال موجود نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان…
بھارت نے دہشتگردی کو پاکستان کیخلاف بطور پالیسی اپنا رکھا ہے، ترجمان پاک فوج
راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو بھارت نے ایک پالیسی کے طور پر پاکستان کے خلاف اپنایا ہوا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت کے یہ مذموم عزائم…
افغانستان سے پاکستان داخل ہونے کی کوشش کرنیوالے 8 دہشت گرد ہلاک
پشاور: سیکیورٹی فورسز کی جانب سے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق افغانستان سے سرحدی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی۔…
پانی 24 کروڑ عوام کیلئے لائف لائن، اسے روکنا جنگ کے مترادف ہوگا، وزیراعظم
باکو: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کا پانی کو ہتھیار بنانا خطرناک ہے، کسی قیمت پر اس طرح کی جارحیت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعطم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ…