ماہرہ خان نے دی ایمی گالا دبئی میں آرٹسٹ اِن فیشن کا ایوارڈ جیت لیا

دبئی: پاکستان سے تعلق رکھنے والی بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کو دبئی میں منعقدہ دی ایمی گالا ایونٹ کے چوتھے ایڈیشن میں آرٹسٹ اِن فیشن کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
اداکارہ ماہرہ خان نے ایونٹ میں بہترین ڈیزائن کے کپڑوں کے ساتھ شرکت کی اور وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر بھی شیئر کی اور مداح اداکارہ کے مخصوص اسٹائل اور نفاست کو بہت پسند کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ دی ایمی گالا ایک فیشن ایونٹ ہے اور اس میں دنیا بھر میں فیشن کے شعبے میں خدمات سرانجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔