عالمی منڈی میں تیل سستا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع

اسلام آباد: عوام کے لیے خوش خبری، پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت گزشتہ دو ہفتوں میں کم ہونے کا رجحان رہا، جس کے نتیجے میں ملک میں کل یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 4 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے، اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 8 روپے فی لیٹر تک کمی ہوسکتی ہے۔ آج رات حکومت کی جانب سے اعلان میں مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 8 روپے 3 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کے ساتھ لائٹ ڈیزل آئل بھی 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری ارسال کی جائے گی، تاہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔