وفاقی کابینہ آج منی بجٹ کی منظوری دے گی

وفاقی کابینہ آج منی بجٹ کی منظوری دے گی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں منی بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔
کابینہ اجلاس سے پہلے وزیراعظم اپنے اتحادی جماعتوں کے رہنماوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ اور انہیں ملکی موجودہ سیاسی اور معاشی صورت حال سمیت منی بجٹ پر اعتماد میں لیں گے۔
اتحادی جماعتوں کے لئے ایم کیو ایم، ق لیگ ، جی ڈی اے اور بے اے پی کے پارلیمانی لیڈرز کو دعوت دی گئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے آج دیگر اہم اجلاسوں کی بھی صدارت بھی کریں گے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی آج ہوگا۔پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی آج طلب کیا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد منی بجٹ کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں منی بجٹ منظور کرانے کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق منی بجٹ میں ایک ہزار700 سے زائد اشیا پر ٹیکس لگے گا۔ 350 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم ہوگی ۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔