میرے گھر جنات کا بسیرا، اکثر آوازیں سنائی دیتی ہیں، ماہِ نور حیدر

لاہور: اُبھرتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل ماہِ نور حیدر نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے گھر گزشتہ کافی عرصے سے جنات کا بسیرا ہے۔
گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے ماہِ نور حیدر نے کہا کہ میرے گھر میں جنات ہیں، کیونکہ مجھے اکثر کچن سے میرے نام کی آوازیں سُنائی دیتی ہیں، لیکن جب میں پیچھے مُڑ کر دیکھتی ہوں تو وہاں کوئی نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ مجھ سے قبل میری والدہ کو بھی اسی طرح کی آوازیں سُنائی دیتی تھیں، کوئی میری والدہ کو اُن کے نام سے پُکارتا تھا۔
ماہ نور نے کہا کہ یہ سب کافی عرصے سے چل رہا ہے، کئی سال پہلے ایک بار ایسا ہوا تھا کہ میرے والد صاحب صبح کی واک کے لیے گھر سے باہر گئے ہوئے تھے، لیکن میری والدہ کو میرے والد صاحب گھر میں دکھائی دیے تھے۔
اُنہوں نے کہا کہ دراصل یہ واقعہ کچھ اس طرح ہوا کہ میرے والد صاحب صبح فجر کی نماز پڑھتے ہی واک پر چلے گئے تھے اور جب میری والدہ فجر کی نماز کے لیے اُٹھیں تو میری والدہ نے والد کو کمرے میں دیکھا۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پھر جب میرے والد صاحب واک کرکے واپس گھر آئے تو والدہ نے اُن سے پوچھا کہ آپ تو گھر میں تھے تو اب آپ اچانک باہر سے کیسے آرہے ہیں؟ جس پر میرے والد صاحب نے کہا کہ میں تو تمہارے اُٹھنے سے پہلے ہی واک پر چلاگیا تھا۔
ماہ نور نے مزید کہا کہ اُس وقت سے ہمیں اپنے گھر میں عجیب و غریب سرگرمیاں محسوس ہوتی ہیں، لیکن اب ہمیں عادت ہوچکی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔