طالبان کا خصوصی فورسز کو داعش کیخلاف کارروائی کا حکم

کابل: طالبان کا بڑا اقدام، اپنی خصوصی فورسز کو داعش کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے اسپیشل فورسز کو افغانستان میں موجود داعش کے کارندوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے، تاکہ داعش جنگجو مستقبل میں طالبان کے لیے مسائل پیدا نہ کرسکیں۔
طالبان کے ترجمان بلال کریمی کے مطابق داعش کے متعدد جنگجو یا تو مارے جاچکے یا پھر ان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ افغانستان میں داعش کی پناہ گاہیں تو موجود نہیں تاہم پھر بھی ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان فورسز نے داعش جنگجوؤں کے خلاف کابل اور ننگرہار میں کارروائیاں شروع کی ہیں، اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ حالیہ دنوں میں افغانستان میں ہونے والے زیادہ تر حملے صوبے ننگرہار میں ہی کیے گئے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔