بجلی نرخ میں 1 روپیہ 95 پیسے فی یونٹ اضافے کا اندیشہ

اسلام آباد: بجلی ایک ماہ کے لیے 2 روپیہ 7 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔
نجی ٹی وی نے اس ضمن میں بتایا کہ بجلی صارفین پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کی تیاری ہے اور نیپرا میں ایک ماہ کے لیے بجلی 2 روپیہ 7 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی، نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت کی۔
نیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیا اور یہ ادارہ بجلی مہنگی کرنے سے متعلق اپنا فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔
سی پی پی اے کی جانب سے درخواست اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی، جس میں مؤقف پیش کیا گیا کہ ڈیزل اور فرنس آئل سے مہنگی ترین پیداوار بجلی مہنگی ہونے کی وجہ ہے، گزشتہ ماہ ڈیزل سے 22 روپے 62 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سے 18 روپے 24 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ سی پی پی اے نے بجلی ایک ماہ کے لیے 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، تاہم نیپرا کی جانب سے بجلی ایک روپیہ 95 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، منظوری کی صورت میں صارفین پر 25 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔