متحدہ رہنما رضا علی عابدی کے قتل کے 4 مجرموں کو عمر قید کی سزا

کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما رضا علی عابدی قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے رضا علی عابدی کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر 4 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنادی۔

عدالت نے مجرموں پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا اور حکم دیا کہ  دیگر ملزمان جب بھی گرفتار ہوں، عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔

مجرمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ رضا علی عابدی کو 2018 میں نامعلوم حملہ آوروں نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے علاقے خیابان غازی میں ان کی رہائش گاہ کے باہر گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔