امریکی ڈالر کی مزید اونچی اُڑان، اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا راج

کراچی: پاکستان میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز برقرار رہا۔
انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ 51 پیسے اضافے سے 203 روپے 86 پیسے رہا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 2 روپے اضافے کے بعد 205 روپے رہا۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 1134 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 879 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1236 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی کم ترین سطح 40833 رہی۔
بازار میں آج 16 کروڑ 37 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جس کی مالیت 4 ارب 35 کروڑ روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 178 ارب روپے کم ہوکر 6849 ارب روپے ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل تک ڈالر کے ریٹ تواتر سے بڑھ رہے تھے، پھر امریکی کرنسی کی قدر میں کمی آنی شروع ہوئی، تاہم گزشتہ ہفتے سے ڈالر کے نرخ میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔