ڈالر کی بلند پرواز، انٹربینک میں قیمت 205 روپے سے متجاوز

کراچی: ڈالر کی بلند پروازیں تھمنے میں نہیں آرہیں، انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور ڈالر 203 روپے 86 پیسے پر بند ہوا۔
منگل کو بھی کاروبار کے آغاز میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوکر 205 روپے 10 پیسے کا ہوگیا۔
انٹربینک میں کاروبار کے آغاز سے اب تک ڈالر کی قدر میں ایک روپے 24 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے جب کہ پاکستانی روپے کی بے وقعتی حد درجہ بڑھتی چلی جارہی ہے، یہ امر ملکی معیشت کے لیے سوہان روح سے کم نہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔