عوام کے لیے اچھی خبر: پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی متوقع

اسلام آباد: پچھلے ڈیڑھ ہفتے کے دوران بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے باعث پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان میں بھی ڈیزل اور پٹرول سستا ہوسکتا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں پٹرول 1.86 ڈالر سستا ہوکر 107.16 ڈالر فی بیرل، ڈیزل 4.30 ڈالر کمی کے بعد 104.76 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں بھی پٹرول کی قیمت میں 5 روپے تک اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔