پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر قسط منظوری سے متعلق آئی ایم ایف اجلاس 29 اپریل کو ہوگا

نیویارک: پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری کی خاطر آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا۔
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا، جس میں پاکستان کے لیے 1.1 بلین ڈالر قرض کی منظوری سے متعلق فیصلہ ہوگا۔
آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کی آخری قسط کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ جون 2023 میں آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری دی تھی جب کہ نئے آئی ایم ایف پروگرام کے لیے آئی ایم ایف مشن کا اگلے ماہ کے وسط میں پاکستان دورے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان جولائی کے اوائل تک آئی ایم ایف سے نیا پروگرام حاصل کرسکتا ہے۔
پاکستان میکرو اکنامک استحکام کے لیے آئی ایم ایف سے 3 سال کا نیا معاہدہ کرنا چاہتا ہے، تاہم وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پروگرام کی تفصیل بتانے سے تاحال گریز کیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کچھ روز قبل امریکا کا دورہ بھی کیا تھا، جہاں انہوں نے آئی ایم ایف، عالمی بینک اور امریکی حکام کے ساتھ مختلف امور پر بات چیت کی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔