براؤزنگ دلچسپ خبر

دلچسپ خبر

کتے کے چار ہزار ڈالرز کھانے کے باوجود مالکان 3550 ڈالرز بچانے میں کامیاب

پنسلوانیا: پالتو کتا اپنے مالکان کے 4,000 ڈالر کی نقدی سے بھرا ہوا لفافہ کھاگیا، لیکن اصل میں جو حیران کردینے والی بات ہے، وہ یہ ہے کہ جوڑا کتے سے 3،550 ڈالرز وصول کرنے میں کامیاب بھی ہوگیا؟ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر پٹسبرگ سے تعلق…

والدین کو بھیجا جانے والا خط 80 سال بعد بیٹی کو موصول

الینوائے: کیا 80 سال بعد بھی کوئی خط پتے پر پہنچ سکتا ہے، ایسا حقیقت میں ہوا ہے، 1943 میں امریکی جوڑے کو بھیجا گیا خط ڈاک خانے نے بالآخر 80 سال بعد خاندان کو پہنچادیا۔ امریکی ریاست الینوائے کے شہر ڈیکیلب کے رہائشی لوئس اور لیوینا جارج کو…

55 گھنٹے بیکنگ کرنے والی خاتون گنیز ورلڈ ریکارڈ کیلئے پُرامید

ٹیکساس: امریکی خاتون نے 55 گھنٹے تک کچن میں بیکنگ کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ پر نظریں جمالیں۔ 2015 میں نائیجیریا سے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر مینس فیلڈ میں منتقل ہونے والی مشیل ہینڈلے نے اپنے کچن میں 55 گھنٹوں تک لگاتار متعدد پکوان بناکر کسی…

برطانوی خاتون کے کان میں مکڑی کے گھونسلے کا انکشاف

شیشائر: تین بچوں کی ماں برطانوی خاتون کے کان کے اندر مکڑی کی نرسری کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کی ایک کاؤنٹی شیشائر سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ لوسی وائلڈ، جو پارٹ ٹائم ٹیچر اور تخلیق کار بھی ہیں، نے مقامی میڈیا کو…

سوشل میڈیا پر صوفہ نما گاڑی کے چرچے

ممبئی: معروف بھارتی کاروباری شخصیت آنند مہندرا نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں دو لڑکوں کو سڑکوں پر صوفہ نما گاڑی چلاتے ہوئے دکھایا گیا۔ اگرچہ یہ ویڈیو پرانی ہے، تاہم ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مہندرا گروپ آف کمپنیز کے مالک آنند مہندرا نے سوشل…

خاتون کی مسلسل 126 گھنٹوں تک گاکر ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش

اکرا: گھانا کی شہری خاتون نے 126 گھنٹے اور 52 منٹ تک مسلسل گانا گاکر گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی سعی کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایفوا ایسنتیوا نے کرسمس سے ایک دن قبل 125 گانوں پر مشتمل فہرست کی شروعات کی جو وہ پانچ دنوں تک دہراتی رہیں۔…

خاتون 40 منٹ تک مردہ رہنے کے بعد پھر زندہ ہوگئی

یارکشائر: انگلستان سے تعلق رکھنے والی خاتون جو 3 بچوں کی ماں بھی ہے، اپنے گھر میں مردہ پائی گئی، تاہم 40 منٹ کے بعد اس نے زندہ ہوکر ڈاکٹر سمیت تمام لوگوں کو حیران کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹی بورٹوف انگلینڈ میں شمالی یارکشائر سے تعلق…

فرانکوئس بیٹن کورٹ، 100 ارب ڈالرز کی مالک دُنیا کی پہلی خاتون

پیرس: کوئی خاتون دنیا میں پہلی بار 100 ارب ڈالرز سے زیادہ دولت کی مالک بن گئی۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق فرانس سے تعلق رکھنے والی فرانکوئس بیٹن کورٹ میئرس کے اثاثے 100 ارب ڈالرز سے زائد ہوگئے اور وہ پہلی خاتون ہیں جو یہ اعزاز پانے میں…

بھارت میں ہاتھی گیٹ توڑ کر کورٹ جاپہنچا

ہری دوار: بھارت میں ہاتھی گیٹ توڑ کر کورٹ کے احاطے میں گھس گیا۔ ہاتھی کے عدالت کے احاطے میں گھس کر گھومنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں ہاتھی کو بھارتی شہر ہری دوار عدالت کے احاطے کے مین گیٹ کو دھکا دے کر کھولتے اور اندر…

دنیا کے سب سے بڑے روبکس کیوب کا عالمی ریکارڈ

دبئی: نالج پارک نے اپنی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا کا سب سے بڑا روبکس کیوب بناکر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ 700 اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کے حامل اس پارک میں 300 کلو وزنی اور3m x 3m x 3m کا روبکس کیوب بنایا گیا۔ اس روبکس کیوب میں…