دنیا کی طویل اور پست قامت شخصیات کی 6 سال بعد ملاقات

کیلیفورنیا: دنیا کی سب سے طویل اور پست قامت شخصیات کے درمیان 6 سال بعد کیلیفورنیا میں دوبارہ ملاقات ہوئی۔ اس سے قبل دونوں کے درمیان پہلی بار ملاقات مصر میں ہوئی تھی۔
جاری کردہ تصاویر میں ترکی کے 41 سالہ سلطان کوسین (قد 8 فٹ اور 2 انچ) کو بھارت کی 30 سالہ جیوتی آمگے (قد 2 فٹ اور 0.7 انچ) کے ساتھ بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک اور جاری کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلطان کوسین اپنا جوتا لیے جیوتی کے برابر میں بیٹھے ہیں اور جیوتی ان کے جوتے سے تھوڑا زیادہ قد رکھتی ہیں جب کہ ایک اور تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلطان کوسین کے برابر میں بیٹھے ہونے کے باوجود جیوتی بمشکل ہی ان تک پہنچ پا رہی ہیں۔
سلطان کوسین اور جیوتی آمگے کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تصاویر ترکی کی انادولو نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری کی گئیں۔ تاہم، یہ بات واضح نہیں کہ امریکا میں اس ملاقات کا اہتمام کس نے کرایا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔