پندرہویں منزل سے کودنے والا شہری معجزاتی طور پر محفوظ

قاہرہ: پندرہویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کی کوشش کرنے والا شہری معجزاتی طور پر زندہ بچ گیا۔
العربیہ کی رپورٹ میں مصر میں پیش آئے حیران کن واقعے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مصر کے شہر لویف میں حالات سے تنگ شہری نے خودکشی کرنے کی خاطر 15 ویں منزل سے چھلانگ لگادی، لیکن اس خطرناک عمل کے باوجود مصری شہری موت کے منہ میں جانے سے بچ گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مصری شہری نے جیسے ہی 15 ویں منزل سے چھلانگ لگائی تو وہ گاڑی کے شیشے پر آگرا اور گاڑی کے شیشے کی مضبوطی اس کی جان بچانے کا سبب بن گئی۔
خودکشی کی کوشش کرنے والا شہری اسی گاڑی میں سوار ہوگیا اور اس دوران وہ لوگوں سے بات بھی کرتا رہا، بعدازاں اسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اقدام خودکشی کے اس واقعے کو سامنے والی عمارت میں لگے کیمروں نے عکس بند کرلیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوئی تو لوگوں نے اسے نئی زندگی ملنے پر خوش قسمت قرار دیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔