چھوٹا ترین روبوٹ بناکر ہانگ کانگ کے انجینئرز نے پاکستانی ریکارڈ توڑ ڈالا

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے 4 انجینئروں نے دنیا کا سب سے چھوٹا ہیومنائیڈ روبوٹ بناکر پاکستانی انجینئر کا ریکارڈ توڑ دیا۔
ڈائیوسیسن بوائز اسکول سے تعلق رکھنے والی روبوٹکس کی ٹیم کے چار ارکان آرون ہو ییٹ فنگ، آئزک زیکری ٹو، جسٹن وینگ ٹو ڈونگ اور گو ہئی لیونگ نے مل کر 5.55 انچز بڑا روبوٹ بنایا، جو گزشتہ ریکارڈ ساز روبوٹ سے 0.44 انچ چھوٹا ہے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے زین احمد قریشی کے پاس تھا جو انہوں نے 2022 میں بنایا تھا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے قواعد و ضوابط کے مطابق اس کیٹگری کے لیے لازمی ہے کہ روبوٹ میں دونوں پیروں پر چلنے کے ساتھ دونوں کندھوں، کہنیوں، گھٹنوں اور کولہوں کو حرکت دینے کی صلاحیت ہونی چاہیے۔
اس روبوٹ کے ایکریلک پینلز اور تھری ڈی پرنٹڈ اجزاء اسکول کی روبوٹکس لیب میں ڈیزائن کیے گئے اور وہیں بنائے گئے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔