برطانیہ کے عظیم رہنما سرونسٹن چرچل کے نقلی دانت کی نیلامی

لندن: برطانیہ کے عظیم رہنما اور سابق وزیراعظم سر ونسٹن چرچل کے سونے کے سانچے میں لگے نقلی دانت 18 ہزار برطانوی پاؤنڈ (63 لاکھ 43 ہزار پاکستانی روپے) میں نیلام کردیے گئے۔
اوپر کے 6 دانتوں کا یہ سیٹ اس طرح سے بنایا گیا تھا کہ سابق برطانوی وزیراعظم کو لکنت سے بچایا جاسکے، جن کو لگاکر انہوں نے دوسری عالمی جنگ کے دوران مشہور تقاریر کیں۔
چرچل کے لیے یہ دانت اتنے اہم تھے کہ وہ ایسے دو سیٹ ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتے تھے۔ نیلام کیا گیا سیٹ جنگ کی ابتدا میں ان کے لیے بنایا گیا تھا۔
نیلامی کرنے والی کوٹس وولڈ آکشن کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ دانت تعین کردہ قیمت 8000 پاؤنڈز سے دُگنی قیمت میں ہاتھوں ہاتھ نیلام ہوگئے۔
1940 میں دوسری عالمی جنگ کے دوران وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے والے سرونسٹن چرچل کو ساری زندگی دانتوں کے مسائل کا سامنا رہا۔ انہوں نے 20 سال کی عمر میں زیادہ تر دانت کھو دیے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔