کسان ایک پودے میں آلو اور ٹماٹر ایک ساتھ اُگانے میں کامیاب

نئی دہلی: ہونہار کسان نے ایک پودے میں آلو اور ٹماٹر ایک ساتھ اُگانے میں کامیابی حاصل کرلی۔ حال ہی میں بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک کسان نے ایک ہی پودے سے آلو اور ٹماٹر کو اگانے کا کارنامہ انجام دیا ہے، اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ دو مختلف پودوں سے دو مختلف سبزیاں اگائی جانا کیسے ممکن ہے؟
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈرافٹنگ کی مدد سے ایک پودے سے دو مختلف سبزیاں اگائی جاسکتی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کسان نے اس پودے کا نام پوماٹو رکھا ہے، اس حوالے سے بھارتی کسان کا کہنا ہے کہ ڈرافٹنگ کی مدد سے ایک ہی پودے سے دو مختلف اقسام اور زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔
کسان نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ ایک ہی پودے سے 2 کلو ٹماٹر اور ڈیڑھ کلو آلو حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔