براؤزنگ خاص خبریں

خاص خبریں

چیئرمین سینیٹ کیلیے یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے چیئرمین سینیٹ کے لیے یوسف رضا گیلانی کے نام پر اتفاق کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز، چیئرمین پیپلز…

کینیڈین بائیکر روزی گیبریل کی پاکستانی بائیکر سے شادی!

لاہور: پاکستان کا مثبت تاثر دنیا میں اُبھارنے والی کینیڈین خاتون بائیکر روزی گیبریل نے پاکستانی بائیکر سے شادی کرلی۔ روزی گیبریل کے دولہے عدیل میر کا تعلق لاہور سے ہے، عدیل میر بھی موٹو ٹوریسٹ ہیں۔ روزی گیبریل نے انسٹاگرام پراپنے شوہر کے…

کراچی بیکری تھی، شہر نہیں!

محمد راحیل وارثی مودی سرکار کی چھتر چھایہ میں ’’شائننگ انڈیا‘‘ کے نام نہاد نعرے بلند کرنے والے پڑوسی ملک کی اصلیت لگ بھگ پوری دُنیا پر عیاں ہوچکی ہے۔ سیکولرازم کے غبارے سے ہوا نکلتے روزانہ ہی ساری دُنیا دیکھتی ہے۔ انتہا پسندی کے بدترین

محل میں ایسا وقت آیا جب میں زندہ نہیں رہنا چاہتی تھی، میگھن مارکل

کیلیفورنیا: برطانیہ کے شاہی خاندان کی چھوٹی بہو میگھن مارکل نے ٹی وی انٹرویو میں کئی انکشافات کیے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہیری سے آفیشل تقریب سے تین روز قبل شادی ہوئی، جس کے بعد مجھے چپ کرادیا گیا، ہم نے محل کو خوشی سے نہیں چھوڑا، امریکی نژاد…

سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، نعرے بازی

کراچی: سندھ اسمبلی میں باغی ارکان کے حکومتی بینچوں پر بیٹھنے پر ہنگامہ، اپوزیشن اور حکومتی ارکان شور شرابہ کرتے رہے، حزب اختلاف نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیرصدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔…

شادی معاملہ، شاہد آفریدی کے ٹویٹ پر شاہین کا ردعمل!

کراچی: فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے شاہد آفریدی کی جانب سے ان کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا ہے۔ کچھ دیر قبل شاہد آفریدی کی جانب سے اپنی بیٹی کے لیے شاہین آفریدی کا رشتہ آنے کی تصدیق کی گئی تھی جس میں انہوں نے فاسٹ بولر کی…

کورونا سے 22 افراد جاں بحق، 1592 نئے مریض!

اسلام آباد: پاکستان بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا سے 22 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایک روز میں ایک ہزار 592 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے کورونا کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیے گئے۔ این سی او سی…

دُنیا کی عمر رسیدہ ترین فرد اولمپک مشعل تھامیں گی

ٹوکیو: دنیا کی سب سے عمر رسیدہ فرد کا نام کین تاناکا ہے، وہ زندگی کی 118 بہاریں دیکھ چکی ہیں، وہ اس سال مئی میں جاپان میں وہیل چیئر پر اولمپک مشعل اٹھاکر آگے بڑھیں گی۔ اس وقت دنیا بھر میں ان سے زیادہ عمر رسیدہ فرد موجود نہیں اور کین کئی…

سعودیہ پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملے ناکام بنادیے گئے!

ریاض: عرب اتحادی افواج نے سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے 8 ڈرون حملوں کو ناکام بنادیا۔ عرب اتحادی افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر کیے گئے 8 بمبار ڈرون حملوں کو ناکام بنادیا، 2 ڈرون حملوں میں آج صبح سعودی…

بھارتی کسانوں کی تحریک کے 100 روز مکمل!

نئی دہلی: بھارت میں تین نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کو 100 روز مکمل ہوگئے۔ بھارتی کسانوں نے 100 دن مکمل ہونے پر نئی دلی کے باہر اہم شاہراہ کو بلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان کسان یونینز کا کہنا ہے کہ احتجاج کے 100 دن ہونے…