سندھ: اگست میں مون سون بارشوں کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات

کراچی: ماہ اگست میں سندھ میں بارشوں کا امکان نہیں ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جب کہ آج ساحلی علاقوں اور ضلع تھرپارکر میں کہیں کہیں بونداباندی متوقع ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں آئندہ 3 روز میں مطلع زیادہ تر ابرآلود، موسم مرطوب رہ سکتا ہے جب کہ صبح اور رات کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بارشوں کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں ماہ اگست بغیر بارش کے خشک گزر سکتا ہے، کوئی بھی مون سون سسٹم اگست میں سندھ پر اثرانداز ہوتا نظر نہیں آرہا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔