تذکرہ ایک محفل سماع کا۔۔۔
اقبال خورشید
صاحبو، وہ ایک طلسماتی لمحہ تھا۔
وہاں عقیدت تھی، ایک پُرسکون سی گہما گہمی تھی اور دوستوں کا ساتھ تھا؛ ایسے لمحات جو خال خال ہی میسر آتے ہیں، جب حقیقت طلسم لگنے لگتی ہے اور طلسم حقیقت۔
ہارمونیم کے سُروں اور طبلے کی تھاپ کا…