سندھ میری جان: سندھ کلچرل ڈے پر خصوصی شارٹ فلم کی شوٹ مکمل

کراچی: وائس آف سندھ کی خصوصی شارٹ فلم سندھ میری جان کا کیمرا کلوز ہوگیا، فلم سندھ کلچرل ڈے پر سوشل میڈیا پلیٹ فورمز پر ریلیز کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وائس آف سندھ کی شارٹ فلم مکمل ہوگئی۔ شوٹنگ کے لیے اقرا یونیورسٹی میں الاؤ کے ساتھ مچ کچہری کا روایتی رنگوں سے سجا سیٹ لگایا گیا، جو توجہ کا مرکز بنا رہا۔

سندھ میری جان ڈاکٹر عمیر ہارون کی پانچویں پیش کش ہے، اس سے قبل وائس آف سندھ کے زیر اہتمام جناح تم درست تھے، اے پاک وطن، تاریخ کے مسافر اور ستاروں سے آگے پیش کی جاچکی ہیں، جن کی سنجیدہ حلقوں کی جانب سے خاصی پذیرائی ہوئی۔

ڈرامے میں معروف ماہر تعلیم اور وائس آف سندھ کے پیٹرن ان چیف حنید لاکھانی اور ناجیہ میر بھی اپنی حقیقی زندگی کے کرداروں کے ساتھ جلوہ گر ہوئے ہیں، دیگر فن کاروں میں حرا عمر، حانیہ خان، انیلا خان اور ارباز نبی شامل ہیں۔

اقبال خورشید کے اس اسکرپٹ کو اسامہ چوہدری نے پروڈیوس کیا، ہدایت کاری مہروز احمد کی ہے، ارباز نبی نے ایسوسی ایٹ ڈآئریکٹر، شجاعت لیاقت نے ساؤنڈ انجینئر کا فریضہ نبھایا ہے۔ عکاسی دانش شیخ کی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔