نجی ٹی وی کا ظالمانہ فیصلہ، بیورو چیف فہیم صدیقی ملازمت سے برخاست

کراچی: نجی میڈیا گروپ کی انتظامیہ کا ظالمانہ و غیر منصفانہ اور قابل مذمت اقدام، ابتدا سے اس نجی ادارے سے وابستہ صحافی اور کراچی کے بیورو چیف فہیم صدیقی کو بیک جنبش قلم ملازمت سے برخاست کردیا گیا۔
ملازمین کے حقوق اور تنخواہ میں اضافے کے لیے آواز اٹھانے کی پاداش میں نجی چینل کے بیورو چیف کراچی اور کے یو جے کے صدر فہیم صدیقی کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے۔
اس پر پی ایف یو جے نے نجی چینل کے اس ظالمانہ اور غیر قانونی اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔
سینئر صحافی فہیم صدیقی کے خلاف انتقامی کارروائی پر پی ایف یو جے سخت احتجاج کرے گی اور ان کی بحالی کے لیے قانونی جنگ بھی لڑے گی۔
واضح رہے کہ فہیم صدیقی کا شمار کراچی کے سینئر اور جانے پہچانے صحافیوں میں ہوتا ہے، جو عوامی مسائل کی ناصرف نشان دہی کرتے بلکہ ارباب اختیار کی توجہ بھی اس جانب مبذول کرواتے ہیں۔ اپنے قلم کے ذریعے اُنہوں نے شہر قائد کی بیش بہا خدمات انجام دی ہیں۔ ادارہ وائس آف سندھ بھی اس عمل کی مذمت کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ فہیم صدیقی کو ان کی ملازمت پر بحال کیا جائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔