مردوں سے نفرت کے نعرے لگانا فیمنسٹ ہے تو میں فیمنسٹ نہیں: ثروت گیلانی

کراچی: پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی مقبول اداکارہ ثروت گیلانی کا کہنا ہے کہ ہماری انڈسٹری میں خوبصورتی کا معیار ماہرہ خان ہیں۔
ثروت گیلانی نے یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ میں خواتین کی اپنے متعلق قوانین سے آگہی، جنسی زیادتی، گھریلو تشدد اور بچوں سے زیادتی پر بات کرتی ہوں، اگر مردوں سے نفرت کے نعرے لگانے کو فیمنسٹ کہا جاتا ہے تو میں فیمنسٹ نہیں ہوں، ہمارے ہاں بڑے بڑے ہوٹلوں میں خواتین سے متعلق تقاریب ہوتی ہیں، دراصل بڑے بڑے لوگوں کو اس سے متعلق آگاہی نہیں چاہیے، پس ماندہ علاقوں میں اس کی ضرورت ہے لیکن ہم وہاں نہیں جاتے۔
انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں خوبصورتی کا معیار ماہرہ خان ہیں کیونکہ ہمارے معاشرے میں خوبصورتی کا معیار گوری رنگت اور لمبے بال ہیں، فلم کو کامیاب بنانے کے لئے کہانی اہم ہوتی ہے، اس کے لیے آئٹم نمبرز کی ضرورت نہیں ہوتی، فلم میں کبھی آئٹم نمبر نہیں کرسکتی کیونکہ ڈر ہے کہ امی اور ابو سمیت سب مل کر ماریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماں بننے کے بعد وہ بہت سنجیدہ ہوگئی ہیں، پہلے جہاں موڈ ہوا چلی جاتی تھی لیکن اب ہر چیز بچوں کے حساب سے ہوتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔