ناٹے گھوڑے نے لمبی ترین دُم کا ورلڈ ریکارڈ بناڈالا

جنوبی کیرولائنا: چھوٹی نسل کے گھوڑے نے سب سے لمبی دُم رکھنے کا نیا عالمی ریکارڈ بناڈالا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست جنوبی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والا ایک ناٹے قد کے گھوڑے نے 5 فٹ، 11.26 انچ کی دُم سے سابق ریکارڈ توڑ ڈالا۔
گھوڑے کا خود کا قد 3 فٹ اور 1 انچ ہے جب کہ اس کی عمر 36 سال ہے۔ گھوڑے کی مالک خاتون، ریسا فارمیسانو نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ وہ سویٹی کی دم کو پلاسٹک میں لپیٹ لیتی تھیں تاکہ جب گھوڑا چلے تو وہ زمین پر نہ گھِسے۔
خاتون نے یہ بھی بتایا کہ وہ سال میں دو بار دُم کو شیمپو سے دھوتی ہیں اور کنڈیشن بھی کرتی ہیں۔ ریسا 2012 میں ایک گھوڑے کی موت کے بعد بقیہ دو گھوڑوں کی دل جوئی کے لیے سویٹی کو خرید کر لائی تھیں۔
ریسا نے بتایا کہ میں ایک آدمی کے اصطبل میں گئی تھی اور بہت سے گھوڑوں میں سے میں نے سویٹی کا انتخاب کیا۔ سویٹی کی دُم پہلی بار 2012 میں زمین کو چھونے لگی تھی اور تب سے اب تک یہ بڑھ رہی ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔