چاند کے لیے پاکستان کا پہلا مشن کل روانہ ہوگا

اسلام آباد: عظیم سنگ میل کی طرف پاکستان کا پہلا قدم، تاریخی لونر مشن (آئی کیوب-کیو) کل (جمعہ کو) چین سے خلاء میں لانچ کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں قائم اِنسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ایس ٹی) کے مطابق سیٹلائٹ آئی کیوب- کیو کو آئی ایس ٹی نے چین کی شنگھائی یونیورسٹی اور پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو کے اشتراک سے بنایا ہے۔
آئی کیوب-کیو آربِٹر میں چاند کی سطح عکس بند کرنے کے لیے دو آپٹیکل کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔
سیٹلائٹ کی کامیاب آزمائش کے بعد آئی کیوب-کیو کو چینگ ای 6 مشن کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے جس کو 3 مئی بروز جمعے کو خلاء میں لانچ کیا جائے گا۔
چینگ ای 6 چین کے چاند کی تحقیق پر جانے والے مشنز کی سیریز میں چھٹا مشن ہے۔
لانچ کے عمل کو آئی ایس ٹی کی ویب سائٹ اور آئی ایس ٹی سوشل میڈیا پر لائیو نشر کیا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔