اسٹاک ایکسچینج میں 3 دن مندی کے بعد آج مثبت رجحان، ڈالر بھی سستا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 3 دن منفی رہنے کے بعد مثبت ہوا ہے۔ اس کے ساتھ روپے کی قیمت میں اضافہ اور ڈالر کی قدر میں کمی آئی ہے۔
جمعرات کو اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 245 پوائنٹس اضافے سے 62 ہزار 693 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس ایک ہزار 99 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 62 ہزار 885 رہی۔
بازار میں 81 کروڑ شیئرز کے سودے 16 ارب 68 کروڑ روپے میں طے ہوئے جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 43 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 71 ارب روپے رہے۔
دوسری جانب انٹربینک تبادلہ میں آج ڈالر کا بھاؤ 11 پیسے کم ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 282 روپے 79 پیسے ہے۔
انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 282 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ آج 11 پیسے کم ہوا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر 25 پیسے کم ہوکر 284 روپے 25 پیسے ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔