سجل نے احد کو سالگرہ پر کس طرح مبارک باد دی!

کراچی: معروف اداکارہ سجل علی نے اپنے شوہر احد رضا میر کی سالگرہ پر ان کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔
گزشتہ روز 29 ستمبر 1993 کو جنم لینے والے احد نے اپنی 28ویں سالگرہ منائی۔ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اُن کی اہلیہ اداکارہ سجل علی نے کیپشن میں لکھا، ‘ہیپی برتھ ڈے مائی ہیملٹ‘۔

سجل کی جانب سے احد کو شیکسپیئر کے تخلیق کردہ کردار کا نام بے وجہ نہیں دیا گیا۔
احد جون 2019 میں کینیڈا میں ہونے والی 22 ویں بے ٹی مچل ایوارڈ تقریب میں بہترین انٹرنیشنل تھیٹر اداکار کا ایوارڈ جیت چکے ہیں جو انہیں مقبول تھیٹر پلے ‘ہیملٹ اے گھوسٹ اسٹوری’ میں بہترین پرفارمنس پر دیا گیا۔ ہیملٹ اے گھوسٹ اسٹوری عظیم انگریزی مصنف اور ناول نگار ولیم شیکسپیئر کی تصنیف ہے۔


سجل اور احد کی اس تصویرپر رمشا خان، سعدیہ غفار، امرخان، زارا نورعباس، منشاء پاشا سمیت دیگرشوبز سیلیبرٹیز نے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے کیے۔ سجل اور احد کی شادی 2020 میں ہوئی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔