ڈالر کی قدر میں کمی، سونا بھی سستا

کراچی: ملک میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی اور سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی دیکھنے میں آئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 5 پیسے سستا ہوگیا۔
انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 50 پیسے کا ہے۔
گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 9 پیسے سستا ہوکر 279 روپے 55 پیسے تھا۔
واضح رہے کہ جنوری میں انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 36 پیسے سستا ہوا ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 15 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر کم ہوکر 2035 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ جنوری 2024 میں سونے کی فی تولہ قیمت 4500 روپے کم ہوئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔