الیکشن کمیشن کا 8 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد: 8 فروری کو عام انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے عام تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق عام تعطیل کا مقصد ہے کہ ووٹرز حق رائے دہی آزادانہ اور سہولت سے ادا کرسکیں۔
دھیان رہے کہ 8 فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات ہونے جارہے ہیں، جس میں 12 کروڑ 80 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔