سونا 2800 روپے تولہ مہنگا، ڈالر کی پھر اونچی اُڑان

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے جب کہ ڈالر کے نرخ میں بھی ڈھائی روپے کی بڑھوتری ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 2800 روپے اضافے سے ایک لاکھ 42 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونےکی قیمت 2400 روپے اضافے سے ایک لاکھ 21 ہزار 742 روپے ہوگئی ہے جب کہ عالمی صرافہ بازار میں سونےکی قدر 3 ڈالر بڑھ کر 1854 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 200.60روپے کی سطح تک پہنچ گئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 2.14روپے کے اضافے سے 200.06روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 2.50روپے کے اضافے سے 201روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔