بی جے پی رہنما کا گستاخانہ بیان، سعودی عرب کی مذمت

ریاض: بھارتی حکمران جماعت کی خاتون رہنما کے گستاخانہ بیان پر جہاں پورے عالم اسلام سے شدید مذمتی بیانات سامنے آرہے ہیں، وہیں سعودی عرب نے بھی نبی کریمﷺکی شان میں گستاخانہ بیان کی مذمت کی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی حکمران انتہاپسند قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ترجمان کی جانب سے نبی کریمﷺکی شان میں گستاخانہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ سعودی عرب تمام مذہبی شخصیات اورشعائر سے متعصبانہ رویے کو مسترد کرتا ہے اورتمام مذاہب کے احترام پرزوردیتا ہے۔
حرمین شریفین کے امورکے نگراں ادارے کے صدر اورامام کعبہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے بی جے پی رہنما کی نبی کریمﷺکی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے گھناؤنے بیانات مذاہب کے عدم احترام کی مثال ہیں۔ ایسے بیانات دینے والوں نے پیغمبراسلام ﷺ کی سیرت کا مطالعہ نہیں کیا ہے۔ نبی کریمﷺنسب سے افضل، انسانیت کا نوراور تمام جہانوں کے لیے رحمت ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ہمارا موقف واضح ہے۔ سعودی عرب تمام مذاہب اورعقائد کے احترام، امن کے پیغام کو عام کرنے اسلامی شعائرکی توہین نہ کرنے پریقین رکھتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔