برطانیہ کے جیل نما فلیٹ کی سوشل میڈیا پر دھوم

لندن: برطانیہ میں کرایے کے لیے ایک فلیٹ کا اشتہار لگایا گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا، اس کی وجہ اس کے اندر جیل نما کمرے کی موجودگی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں ایک گھر جو 750 پاؤنڈز (934 ڈالرز) ماہانہ میں کرایہ کے لیے پیش کیا گیا ہے، ایک منفرد اندرونی ڈیزائن کے لیے کافی توجہ حاصل کررہا ہے، ایک ذاتی جیل۔
یہ گھر برطانیہ کے علاقے ڈوڈلی میں واقع ہے جہاں ایک پولیس اسٹیشن کی عمارت کو فلیٹس میں تبدیل کیا گیا ہے۔ اسے کرایہ کے لیے مقامی اسٹیٹ ایجنسی ٹیلر اسٹیٹ اور لیٹنگز ایجنٹس نے پیش کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن کو 2017 میں بند ہونے کے بعد فلیٹس کی عمارت میں تبدیل کردیا گیا تھا، لیکن تعمیر کے وقت معمار نے اس مخصوص فلیٹ کو ڈیزائن کرتے وقت کم از کم ایک جیل خانے کو اس میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔
اس فلیٹ کے غیر معمولی ڈیزائن نے سوشل میڈیا صارفین کی کافی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہے، جو اس جیل کو استعمال کرنے کے بارے میں دلچسپ خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔
ایک تبصرہ کرنے والے صارف نے لکھا کہ جب بچے بہت پریشان کررہے ہوں نہ تو یہ جیل انہیں خاموش کرانے کے لیے کافی مفید ہے۔ صارف نے مزید لکھا کہ میں یہ بھی جانتا ہوں کہ اس کے لیے لوگ زیادہ رقم دینے کو بھی تیار ہوں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔