اسپیکر پورا دن انتظار کرتے رہے، PTIاراکین استعفوں کی تصدیق کے لیے نہ آسکے

اسلام آباد: آج پورا دن قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف اپنے چیمبر میں سابق حکومت (پاکستان تحریک انصاف) کے اراکین کے استعفوں کی تصدیق کے لیے انتظار کرتے رہے، تاہم پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نہ آسکے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے 30 ارکان اسمبلی اور عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید احمد استعفوں کی تصدیق کے لیے قومی اسمبلی نہیں آئے، جن کے لیے اسپیکر راجا پرویز اشرف 5 گھنٹے تک انتظار رہے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر نے صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک پی ٹی آئی اراکین کا انتظار کیا اور اس دوران وہ اپنے چیمبر میں ہی رہے۔
دھیان رہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کو حلقہ وائز ان کے استعفوں کی تصدیق کے لیے بلایا گیا تھا۔ اس سلسلے میں ہر رکن اسمبلی کے لیے استعفے کی تصدیق یا تردید کے لیے پانچ منٹ کا وقت مختص کیا گیا تھا۔
قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی استعفوں کی منظوری یا انہیں التوا میں رکھنے سمیت دیگر امور پر ماہرین سے رائے لے چکے ہیں اور انہوں نے آج سے پی ٹی آئی کے ارکان کے استعفوں کی تصدیق کا عمل شروع کرنا تھا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے اراکین کے اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔