وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس وردی پہن لی

لاہور: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے پولیس وردی پہن لی، ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بننے کے لیے خود کو ثابت کرنا پڑا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں لیڈی کانسٹیبل کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاس آؤٹ پریڈ میں شامل لیڈی پولیس بہت الرٹ ہیں، خوشی ہے کہ پاکستان کے پاس اتنا زیادہ ٹیلنٹ ہے، آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ 7 ہزار خواتین پولیس اہلکار کم ہیں، ان کی تعداد میں اضافہ کیا جائے، وقت آئے گا کہ جب لیڈی پولیس کی تعداد 50 فیصد سے تجاوز کرجائے گی۔
مریم نواز نے کہا کہ خواتین بہت محنتی ہیں، سپر ہیومین کی طرح کام کرتی ہیں، مائیں بھی، بیٹیاں بھی، بہنیں اور پروفیشنل بھی ہیں، جتنی محنت سے خواتین کام کرتی ہیں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، خوشی ہوئی کہ اس دفعہ پولیس سورڈ آف آنر ایک نوجوان خاتون کو دی۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار پولیس یونیفارم پہنا تو احساس ہوا پولیس کی نوکری یا سی ایم کا حلف ہو بہت ہی ذمے داری کا کام ہے، میرے دل میں انتقام کا جذبہ نہیں ہوتا، ظالم کو سزا دیتے ہوئے بھی تکلیف ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے بھی اس منصب پر آنے کے لیے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، اپنے والد کو دن کے معاملات کے بارے میں آگہی دیتے ہوئے ان کے چہرے کا فخر دیکھ کر بہت خوش ہوتی ہوں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔