ڈالر 239 اور فی تولہ سونا 1 لاکھ 60 ہزار روپے سے متجاوز

کراچی: ڈالر کی اونچی اُڑان کا سلسلہ آج بھی تھم نہ سکا، بلکہ امریکن کرنسی سے مزید اونچی جست لگائی ہے اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر نئی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔ ڈالر 242 روپے سے تجاوز کرنے کے بعد کاروبار کے اختتام پر 239 رنز پر بند ہوا۔ فی تولہ سونے کی قیمت بھی ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 60 ہزار روپے سے اوپر پہنچ گئی۔
ملک میں مقررہ مدت سے قبل ممکنہ انتخابات سے معیشت کی بہتری پر توجہ مزید کم ہونے اور جون کی ریکارڈ درآمدات کی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث جمعرات کو بھی ڈالر بے لگام رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں پرواز مزید بلند ہوکر کی242کی کی سطح پر آگئی۔ ڈالر کے انٹربینک ریٹ 6.25روپے کے اضافے سے 242.25روپے ہوگئے۔
کاروبار کے اختتام پر ڈالر 239 روپے کی سطح پر بند ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان بھی عالمی معیشت میں متعدد بحرانوں کی زد میں ہے۔ اگرچہ پاکستان کی معیشت پر زیادہ تر یہ دباؤ عالمی وجوہ کے باعث ہے تاہم اس میں ملکی عوامل بھی شامل ہوگئے ہیں۔
بینک دولت پاکستان کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ، پندرہ برسوں کی بلند ترین مہنگائی، زرمبادلہ ذخائر میں کمی، روپے کی قدر میں کمی اور ہمارے بین الاقوامی بانڈز کے پریشان کُن حد تک بڑھ جانے والے منافع اس طوفان کی نشان دہی کرتے ہیں۔
دوسری جانب

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور سونےکی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسویسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار 500 روپے اضافہ ہوا ہے۔

8500 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 60 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

10گرام سونےکی قیمت 7 ہزار 288 روپےکے اضافے سے 1لاکھ37 ہزار 603 روپے ہوگئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسویسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں 19ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 1740ڈالر  پر پہنچ گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔