براؤزنگ پاکستان
پاکستان
آئی ایم ایف نے رئیل اسٹیٹ سے ٹیکس وصولی سخت کرنے کا مطالبہ کردیا
اسلام آباد: پاکستان کی معاشی ٹیم کے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں جب کہ اس دوران اس عالمی ادارے کے مطالبات بھی ہر سیشن میں سامنے آتے جارہے ہیں۔
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات آج چھٹے روز بھی جاری ہیں،…
بے امنی میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی ملوث ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں بے امنی پھیلانے میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کا ہاتھ ہے۔
انوار الحق کاکڑ کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا جب بھی افغانستان پر مصیبت آئی، پاکستان نے ان…
190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس: بشریٰ بی بی کی نیب پیشی سے معذرت
اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں نیب میں پیش ہونے سے معذرت کرلی۔
قومی احتساب بیورو نے پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں طلبی کا نوٹس…
عمران نے سائفر کیس میں فرد جرم کی کارروائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے سائفر کیس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے فرد جرم عائد کیے جانے کی کارروائی کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کردیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل حامد خان کے ذریعے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں سائفر…
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے سابق وفاقی وزیر اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں فواد چوہدری کے خلاف فراڈ کیس کی…
اسموگ کے باعث پنجاب میں جمعہ کو چھٹی ہوگی
لاہور: صوبائی حکومت نے پنجاب میں اسموگ کے پیشِ نظر جمعہ 10 نومبر کو چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق فیصلہ صرف رواں ہفتے کے دوران آنے والے جمعہ کے لیے کیا گیا ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے…
مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کا آئندہ انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان
لاہور: سابق حکمراں جماعت مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کا انتخابی اتحاد ہوگیا اور دونوں سیاسی جماعتوں نے آئندہ عام انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان کردیا۔
ایم کیو ایم کے وفد کی پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے لاہور مرکزی سیکریٹریٹ…
مسلم لیگ ن کا سندھ میں پیپلز پارٹی مخالفین سے اتحاد کا فیصلہ
لاہور/ کراچی: سندھ میں پیپلز پارٹی کے تمام مخالفین سے مسلم لیگ (ن) نے اتحاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نواز شریف سندھ کا بھی دورہ کریں گے اور ایم کیو ایم، جی ڈی اے، جے یو آئی سمیت پی پی مخالف ہر سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد کریں گے۔
ن لیگ کے…
سندھ: یوم اقبال پر عام تعطیل اور دیوالی پر ہندو برادری کیلیے چھٹی کا اعلان
کراچی: سندھ حکومت نے جمعرات 9 نومبر کو یوم اقبال اور اتوار 12 نومبر کو ہندو برادری کے تہوار دیوالی کے موقع پر اس کمیونٹی کے لیے عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
سیکریٹری خزانہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 9 نومبر کو یوم اقبال کی مناسبت…
میانوالی ایئربیس حملے میں غیر ملکی اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف
اسلام آباد: میانوالی ایئربیس حملے میں غیر ملکی اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق 4 نومبر کو میانوالی میں پاکستان ایئر فورس ٹریننگ ایئربیس پر دہشت گرد حملے میں استعمال کیے جانے والے غیر ملکی اسلحے سے متعلق تفصیلات سامنے…