مراد سعید، سواتی اور حماد اظہر سمیت 18 پی ٹی آئی رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک

لاہور: پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید، اعظم سواتی اور حماد اظہر سمیت 9 مئی کے واقعات میں ملوث 18 اشتہاریوں کے شناختی کارڈ بلاک کردیے گئے۔
پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے 18 اشتہاری رہنماؤں کے شامل تفتیش اور انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش نہ ہونے پر شناختی کارڈ بلاک کرنے کی درخواست کی گئی تھی، جس پر نادرا نے 9 اور 10 مئی کے مقدمات کے اشتہاریوں کے شناختی کارڈ بلاک کردیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے بغیر قانونی حقوق حاصل نہیں کرسکتے اور شامل تفتیش ہونے تک ملزمان کے قومی شناختی کارڈز بلاک رہیں گے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جن ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کیے گئے، ان میں مراد سعید، اعظم سواتی، حماد اظہر، اسلم اقبال، کرامت کھوکھر، علی امین گنڈاپور، واثق قیوم عباسی، مسرت جمشید چیمہ، جمشید چیمہ، زبیر نیازی، ملک ندیم عباس اور غلام محی الدین دیوان شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق اشتہاری ملزمان کے نام نوفلائی لسٹ میں شامل کیے جاچکے ہیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔