کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 3، کراچی میں بھی ٹھنڈ کا راج

کراچی: کوئٹہ میں پڑنے والی کڑاکے کی سردی کے اثرات کراچی پر بھی ظاہر ہونے لگے، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری تک گرنے سے کراچی میں بھی ٹھنڈ نے اپنا راج قائم کرلیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ بھر میں موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے جب کہ صبح کے وقت میدانی علاقوں میں دھند کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنکی رہنے کا امکان ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 15.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 13 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے، مشرق سے چلنے والی ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری اور قلات میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 اور گوادر میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔