براؤزنگ خاص خبریں

خاص خبریں

عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ظاہر کردیے۔ یوں عیدالفطر 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کے چاند کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21…

یو اے ای میں ایک ہفتے کی عید تعطیلات کا اعلان

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں سرکاری ملازمین کے لیے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے عیدالفطر پر سرکاری ملازمین کے لیے 8 اپریل بروز پیر سے 14 اپریل بروز اتوار تک پورے…

چین میں اچانک نہر کا پانی نیلی رنگت اختیار کرگیا

بیجنگ: چین میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جس میں دریائی نہر کا رنگ اچانک نیلا ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں ایک نہر نے مقامی افراد میں اس وقت تجسس پیدا کردیا جب اس کا رنگ اچانک سے چمک دار نیلے رنگ میں تبدیل ہوگیا۔ فوٹیج میں…

امریکا میں خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم، ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ مکمل

کیلیفورنیا: امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں خالصتان کے قیام کی خاطر ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ ریفرنڈم میں مجموعی طور پر 2 لاکھ سکھوں نے ووٹ ڈالا، پہلے مرحلے میں وقت ختم ہوجانے کے سبب کئی ہزار سکھ اپنا ووٹ نہیں ڈال سکے…

مہوش حیات کا ہنی سنگھ کے ساتھ کام کرنے کا اعلان

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے بھارتی میوزک ریپر یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ کام کرنے کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر مہوش حیات نے اپنی نئی تصویر پوسٹ کی، جس میں اُن کے ساتھ بھارتی میوزک ریپر ہنی سنگھ اور راؤ علی خان…

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 76 روپے 9 پیسے سستا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر سستا کردیا۔ اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر سستا کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 76 روپے 9…

بابراعظم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ٹیم کے کپتان مقرر

لاہور: بابراعظم کو ایک مرتبہ پھر ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی طرز کی کرکٹ میں پاکستان ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کے بعد بابراعظم کو ٹی 20 اور ون ڈے فارمیٹ میں گرین…

بنگلادیش: خواجہ سراؤں کے لیے پہلی مسجد قائم

ڈھاکا: بنگلادیشی حکومت کے تحت خواجہ سراؤں کے لیے علیحدہ مسجد تعمیر کردی گئی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے حکم پر یہ اقدام کیا گیا ہے۔ خواجہ سراؤں کی تنظیم کے سربراہ نے بنگلادیشی حکومت کا شکریہ ادا کرتے…

بیرون ملک شادی کرکے پاکستان چھوڑ کر نہ جائیں، لڑکیوں کو صنم جنگ کا مشورہ

کراچی: میزبان اور اداکارہ صنم جنگ نے ملک سے باہر شادی کرنے کی خواہش رکھنے والی لڑکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایسا کرنے سے گریز کریں۔ صنم جنگ نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران گفتگو میں کہا کہ جو لڑکیاں ملک سے باہر شادی کرنے…

اسلام آباد ہائیکورٹ: فواد چوہدری کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو عدالت عالیہ نے جہلم میں زمین سے متعلق نیب کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فواد چوہدری کی ضمانت کی…