مہوش حیات کا ہنی سنگھ کے ساتھ کام کرنے کا اعلان

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے بھارتی میوزک ریپر یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ کام کرنے کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر مہوش حیات نے اپنی نئی تصویر پوسٹ کی، جس میں اُن کے ساتھ بھارتی میوزک ریپر ہنی سنگھ اور راؤ علی خان موجود ہیں۔
مہوش نے ہنی سنگھ کے ساتھ شیئر کی گئی اپنی مشترکہ پوسٹ میں کہا کہ میں نے اپنے دیسی کلاکار کے ساتھ نئے ٹریک کِلر کے لیے تعاون کیا ہے۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں گانے کی ریلیز کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا تاہم، یہ ضرور بتایا کہ اُن کا یہ گانا بہت جلد ریلیز ہونے والا ہے۔
یو یو ہنی سنگھ اور مہوش حیات کے اعلان کے بعد پاکستان سمیت بھارتی مداحوں کی جانب سے اُن کے نئے گانے کے لیے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال کی شروعات میں بھی مہوش حیات نے بھارتی میوزک ریپر سے ملاقات کی تھی، جس کی تصویر ہنی سنگھ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کی تھی۔
اس موقع پر ہنی سنگھ کا کہنا تھا کہ مہوش حیات زندہ دل خاتون ہیں، مجھے ان سے ملاقات کرکے بہت خوش ہوئی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔