ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 76 روپے 9 پیسے سستا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر سستا کردیا۔
اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر سستا کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 76 روپے 9 پیسے سستا کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اپریل کے لیے ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 954 روپے 3 پیسے مقررکی گئی ہے۔
دھیان رہے کہ مارچ میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 3030 روپے 12 پیسے کا تھا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔