اسلام آباد ہائیکورٹ: فواد چوہدری کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو عدالت عالیہ نے جہلم میں زمین سے متعلق نیب کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فواد چوہدری کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ فواد چوہدری کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔
فواد چوہدری نیب کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو رہا کرنے کا حکم دیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔