براؤزنگ خاص خبریں
خاص خبریں
کسی پاکستانی لڑکے سے محبت ہوگئی تو ضرور شادی کروں گی، ترک اداکارہ
استنبول: ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے سیزن 3 میں شامل اداکارہ صدف شاہین کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستانی لڑکوں کی جانب سے کئی بار شادی کی پیشکش ہوئی۔
اداکارہ ترکی میں شوٹ کیے جانے والے پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئیں اور دوران شو…
شہری عید شاپنگ کرلیں، آگے لاک ڈاؤن لگ سکتا ہے: اسد عمر
اسلام آباد: این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ لوگ بالخصوص خواتین عید کی شاپنگ ابھی سے کرلیں کیونکہ ہوسکتا ہے آگے لاک ڈاؤن لگ جائے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کووڈ کا اجلاس ہوا جس میں…
کورونا وبا سے متعلق سخت فیصلے کرنے ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وبا سے متعلق ہمیں سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی (این سی سی) کے اجلاس میں بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ہم نے آج کووڈ 19 سے…
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ضمانت پر رہا
لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔
لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی ضمانت کے آرڈر جاری ہونے کے بعد ان کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت نمبر 2 میں…
دوسرا ٹی 20، زمبابوے نے پاکستان کو 19 رنز سے ہرادیا
ہرارے: دوسرے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں زمبابوے نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ آسان ہدف کے تعاقب میں مڈل آرڈر بیٹنگ لائن ناکام ثابت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق زمبابوے نے سیریز کے دوسرے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ…
بھارت: کورونا کیسز میں ہولناک اضافہ، ٹی 20 ورلڈکپ کا انعقاد چیلنج!
نئی دہلی: بھارت میں کورونا کے وار تیزی سے جاری ہیں، اس امر نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تشویش میں اضافہ کردیا ہے اور اس کے لیے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد چیلنج بن گیا ہے۔
ذرائع نے تصدیق کی کہ آئی سی سی کو بھارت میں کووڈ 19 کے…
بشریٰ انصاری کی کورونا سے متاثرہ بہن وینٹی لیٹر پر منتقل
کراچی: سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد کو کورونا سے حالت تشویش ناک ہونے کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔
انسٹاگرام پر اداکارہ کی بہن اداکارہ اسماء عباس کی جانب سے سنبل شاہد کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں…
کوئٹہ دھماکا خودکُش، 60 تا 80 کلوگرام بارودی مواد استعمال ہوا: وزیر داخلہ
اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کوئٹہ میں ہونے والا دھماکا خودکُش تھا اور دھماکے کے وقت بم بار اپنی گاڑی میں ہی بیٹھا رہا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا کہ دھماکے میں 60 سے 80 کلوگرام تک بارودی مواد…
کورونا وبا سے 98 افراد جاں بحق، 5875 نئے مریض!
اسلام آباد: کورونا وبا کے باعث پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 98 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 5875 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 591 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد…
گورنر نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ دانیال جیلانی کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت
کراچی: گورنر نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ دانیال جیلانی نے سرینا ہوٹل کوئٹہ کی پارکنگ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں دانیال جیلانی نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں…