کوئٹہ دھماکا خودکُش، 60 تا 80 کلوگرام بارودی مواد استعمال ہوا: وزیر داخلہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کوئٹہ میں ہونے والا دھماکا خودکُش تھا اور دھماکے کے وقت بم بار اپنی گاڑی میں ہی بیٹھا رہا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا کہ دھماکے میں 60 سے 80 کلوگرام تک بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا، یہ ان پاکستان دشمن عناصر کی کارروائی ہے جنہیں پاکستان کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی، اس حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ گوادر اور بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہیں اور چین پاکستان کا آزمودہ دوست ہے، ہماری دوستی ہمالیہ سے بھی بلند ہے، یہ دھماکا پاکستان کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی سازش ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔