گورنر نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ دانیال جیلانی کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت

کراچی: گورنر نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ دانیال جیلانی نے سرینا ہوٹل کوئٹہ کی پارکنگ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں دانیال جیلانی نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں سے قائم امن و امان کی بہتر صورت حال خراب کرنے کی ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں بے نقاب ہوں گی۔

واضح رہے گزشتہ شب کوئٹہ کے سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں بم دھماکے سے چار افراد جاں بحق اور درجن بھر لوگ زخمی ہوئے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔