کسی پاکستانی لڑکے سے محبت ہوگئی تو ضرور شادی کروں گی، ترک اداکارہ

استنبول: ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے سیزن 3 میں شامل اداکارہ صدف شاہین کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستانی لڑکوں کی جانب سے کئی بار شادی کی پیشکش ہوئی۔
اداکارہ ترکی میں شوٹ کیے جانے والے پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئیں اور دوران شو پاکستان سے ملنے والی شادی کی پیشکش سے متعلق انکشاف کیا۔
ترک اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر انہیں کسی پاکستانی لڑکے سے محبت ہوگئی تو وہ ضرور اُس سے شادی کرنا چاہیں گی لیکن شرط صرف یہ ہے ان کا شوہر بھی ان کے ساتھ استنبول میں ہی رہے کیونکہ انہیں اس شہر سے بہت زیادہ محبت ہے۔
صدف شاہین نے کہا کہ ارطغرل غازی پاکستان میں نشر ہونے کے بعد مجھے پاکستانیوں کی جانب سے خوب پیار و محبت ملا، میرے پاکستانی مداح اپنے مختلف پیغامات کے ذریعے میرے کام کو سراہتے ہیں جسے دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔