براؤزنگ خاص خبریں
خاص خبریں
وزیراعظم، بل گیٹس ٹیلیفونک رابطہ: انسداد کورونا پر بات چیت
اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں کووڈ 19، پولیو کے خلاف مہم اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے پولیو سے پاک پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے…
جعلی اکاؤنٹ اسکینڈل، زرداری کے خلاف ایک اور نیب ریفرنس دائر!
اسلام آباد: جعلی بینک اکاؤنٹ اسکینڈل میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نیب نے ایک اور ریفرنس دائر کردیا۔
قومی احتساب بیورو نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹ اسکینڈل میں ایک اور ریفرنس دائر کردیا ہے۔ زرداری کے خلاف 8 ارب روپے…
پہلی بار فلک کے پروپوز کرنے پر شادی سے انکار کردیا تھا، سارہ خان
کراچی: اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ جب پہلی بار فلک شبیر نے پروپوز کیا تو انہوں نے شادی سے انکار کردیا تھا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ سارہ خان نے مداحوں کو بتایا کہ ان کی مکمل طور پر ارینج میرج تھی اور فلک شبیر…
تین کروڑ کورونا ویکسین ڈوز خریدنے کا معاہدہ کرلیا ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان
اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ حکومت تحفے اور ڈونیشن میں ملنے والی ویکسین پر انحصار نہیں کررہی بلکہ تین کمپنیوں سے ویکسین خرید رہے ہیں اور 3 کروڑ ویکسین ڈوز خریدنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔
این سی او سی میں…
آسکرز 2021: غیرسفید فاموں کی جیت یا سیاسی فیصلہ؟
یوں تو آسکرز کی رنگا رنگ تقریب ہر برس ہی موضوع بحث بنتی ہے، مگر اس بار کی تقریب میں کچھ خاص تھا۔
ایسا خال خال ہوتا ہے کہ آسکرز میں ایک برس کے بجائے دو یا ڈیڑھ برس کی فلموں کا احاطہ کیا جائے۔ اور اس بار بھی یہی معاملہ ہے، ۲۰۲۰ کے ساتھ ۲۰۲۱…
بھارت میں کورونا سے 2800 اموات، 3 لاکھ 53 ہزار مریض رپورٹ!
نئی دہلی: مسلسل پانچویں روز بھارت میں کورونا کے 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بھارت میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے قریباً 3 لاکھ 53 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جو ایک روز کے دوران کورونا کیسز سامنے…
کورونا سے تباہی دردناک، بھارتیوں کو دعاؤں میں یاد رکھیں: عدنان صدیقی
کراچی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے مقدس ماہ میں بھارتیوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عدنان صدیقی نے بھارت میں کورونا سے تباہی سے متعلق ٹویٹ کی۔…
کورونا وبا، آئی پی ایل سے کھلاڑیوں کی دستبرداری کا سلسلہ جاری!
ممبئی: بھارت میں کورونا وائرس نے تباہی مچارکھی ہے، لوگ بڑی تعداد میں ناصرف متاثر ہورہے بلکہ اموات کی شرح بھی خوف ناک حد تک بڑھ گئی ہے، آکسیجن کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
ایسے دگرگوں حالات میں بھی دولت کی ہوس میں مبتلا انڈین پریمیئر لیگ کی…
بھارتی شہری نے اپنے ملک کے میڈیا کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا!
نئی دہلی: بھارتی شہری نے اپنے ہی میڈیا کا مکروہ چہرہ پوری دُنیا کے سامنے عیاں کردیا۔ اس وقت بھارت میں کورونا وبا کے حوالے سے صورت حال تشویش ناک حدوں کو چھورہی ہے۔ آکسیجن کی شدید قلت کے باعث اموات تیزی سے بڑھی ہیں جب کہ گزشتہ چند روز سے…
کورونا کی تباہ کاریاں، بنگلادیش نے بھارت کیساتھ سرحد بند کردی
ڈھاکا: کورونا کی تباہ کاریوں اور خراب صورت حال کے باعث بنگلادیش نے بھی بھارت کے ساتھ اپنی سرحد بند کردی ہے۔
کورونا وائرس کی بدتر صورت حال کے باعث بنگلادیش نے بھارت کے ساتھ 14 دن کے لیے سرحد بند کرنے کا اعلان کیا ہے، بنگلادیشی وزیر خارجہ…