کورونا وبا، آئی پی ایل سے کھلاڑیوں کی دستبرداری کا سلسلہ جاری!

ممبئی: بھارت میں کورونا وائرس نے تباہی مچارکھی ہے، لوگ بڑی تعداد میں ناصرف متاثر ہورہے بلکہ اموات کی شرح بھی خوف ناک حد تک بڑھ گئی ہے، آکسیجن کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
ایسے دگرگوں حالات میں بھی دولت کی ہوس میں مبتلا انڈین پریمیئر لیگ کی انتظامیہ اس ایونٹ کو جاری رکھنے پر مُصر نظر آتی ہے۔ حالانکہ کچھ کھلاڑی کورونا کی زد میں آچکے ہیں، جن کے نام راز میں رکھے جارہے ہیں۔
اب تازہ اطلاعات کے مطابق بھارت میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث آسٹریلوی کرکٹرز کی جانب سے آئی پی ایل چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔


آسٹریلیا کے ایڈم زمپا اور کین رچرڈسن انڈین پریمیئر لیگ سے الگ ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی کرکٹرز ذاتی وجوہ کا بتا کر آئی پی ایل چھوڑ کر واپس وطن جارہے ہیں۔
آسٹریلیا کے اینڈریو ٹائی پہلے ہی لیگ چھوڑنے کا اعلان کرچکے جب کہ بھارت کے روی چندرن ایشون بھی کووڈ کی وجہ سے لیگ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود آئی پی ایل کو جاری رکھنے پر منتظمین کو شدید تنقید کا سامنا ہے، جس کے باعث لیگ ملتوی ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔